ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جے این یو میں سب کے لیے قابل رسائی تعلیمی نظام بحال کیا جائے: سی پی ایم

جے این یو میں سب کے لیے قابل رسائی تعلیمی نظام بحال کیا جائے: سی پی ایم

Tue, 12 Nov 2019 19:12:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 12 نومبر (آئی این ایس انڈیا) سی پی ایم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں فیس اضافہ کو لے کر طالب علموں کے احتجاج کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرکے ہر آمدنی والے طبقے کے طالب علموں کے لئے قابل رسائی تعلیمی نظام بحال کرنی چاہیے۔سی پی ایم پولٹ بیورو نے ایک بیان جاری کرکے فیس اضافہ کی مخالفت میں پراحتجاج طالب علموں کے خلاف پیر کو ہوئی مبینہ پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل فیس میں بے تحاشہ اضافہ کرکے ملک کے معروف تعلیمی ادارے کواعلی طبقے سے تعلق رکھنے والے طالب علموں تک محدود کر دیا ہے۔پارٹی نے کہا کہ اب تک جے این یو کی تصویر معاشرے کے تمام طبقات کے طالب علموں کے لئے قابل رسائی تعلیم سہولت مہیا کرانے والے تعلیمی ادارے کی تھی۔اس کی وجہ سے 2017 کے تعلیمی سیشن میں جے این یو میں 40 فیصد ایسے طالب علموں کو داخلہ مل سکا تھا جن کے لواحقین کی ماہانہ آمدنی 12 ہزار روپے تک تھی۔پولٹ بیورو نے کہا کہ فیس اضافے کے بعد اب کم آمدنی والے طبقہ کے طالب علموں کو جے این یو میں داخلہ نہیں مل پائے گا،یہ ملک کی نوجوان قابلیت پر سخت حملہ ہے۔پارٹی نے کہا کہ جے این یو کے وائس چانسلر نے اس معاملے میں طالب علم یونین کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے تنازعہ اور زیادہ گہرا ہوگیا۔پولٹ بیورو نے فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک سے وائس چانسلر کو طالب علموں سے فوری بات چیت کرنے کے لئے کہنے کی مانگ کی ہے۔پارٹی نے کہا کہ نشنک نے اس معاملے میں پیر کو طالب علموں سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔قابل ذکر ہے کہ پیر کو جے این یو کے کنووکیشن کے دوران طلبہ نے نشنک کا گھیراؤ کرتے ہوئے فیس اضافے کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔پروگرام کے مہمان خصوصی نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو تھے۔
 


Share: